پاکستان اور آئی اے ای اے کے درمیان جوہری تحفظ میں تعاون کے 20 سال مکمل
اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان اور عالمی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے درمیان جوہری تحفظ کے شعبے میں تعاون کے 20 سال مکمل ہوگئے، اس سلسلے میں پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کا اہتمام 15ویں سالانہ این ایس ایس سی نیٹ ورک اجلاس کے موقع پر کیا گیا، جس میں اعلیٰ سرکاری حکام، آئی اے ای اے کے نمائندوں، اجلاس میں شریک غیر ملکی مندوبین اور جوہری تحفظ کے ماہرین نے شرکت کی۔
اس موقع پر چیئرمین پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی نے پاکستان اور آئی اے ای اے کے درمیان دیرینہ تعاون کو جوہری تحفظ کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا۔
تقریب سے آئی اے ای اے کی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اور شعبہ جوہری تحفظ و سلامتی کی سربراہ کرین ہیرویؤ نے بھی خطاب کیا۔
تقریب میں پاکستان کی مقامی صنعت کی جانب سے تیار کردہ جوہری تحفظ سے متعلق جدید ٹیکنالوجی، آلات اور تکنیکی حل بھی نمائش کے لیے پیش کیے گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments