تورغر میں گاڑی الٹنے سے خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق، 7 زخمی
ہری پور،تورغر: (دنیا نیوز) شاتل سیرے کنڈو کے مقام پر گاڑی الٹنے سے ایک خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ سواریوں کی گاڑی کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں 7 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
حکام کے مطابق ریسکیو 1122 بٹگرام کی ایمبولینسز اور میڈیکل ٹیم نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments