پاک بحریہ کے زیرِ اہتمام 12واں وائس ایڈمرل ایچ۔ایم۔ایس چوہدری امیچورز گالف کپ 2026 اختتام پذیر

کراچی: (دنیا نیوز) حسین حامد 12ویں وائس ایڈمرل ایچ۔ایم۔ایس چوہدری امیچورز گالف کپ 2026 کے فاتح قرار پائے۔

چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف کی گالف کپ کی اختتامی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، سینئر امیچورز کیٹیگری میں احمد ظفر حیات جبکہ لیڈیز کیٹیگری میں ثاقبہ بتول نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے تمام کیٹیگریز کے نمایاں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے، 19 سے 22 نومبر تک جاری رہنے والے چار روزہ گالف کپ میں ملک بھر سے 254 گالفرز نے شرکت کی۔

پاک بحریہ کھیلوں کے فروغ اور سپورٹس مین شپ کے جذبے کو پروان چڑھانے کے لیے پُرعزم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سیریز کے بعد بیٹنگ میں جو بھی کمی محسوس ہوئی، اس پر کام کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...