ایران کا جنگ اور امن کی طویل غیر یقینی صورتحال کو جلد ختم کرنے کا مطالبہ
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی پارلیمان کے سپیکر اور امریکا کے ساتھ مذاکراتی ٹیم کے سربراہ محمد باقر قالیباف نے دوٹوک اعلان کیا ہے کہ ایران نہ جنگ، نہ امن کی طویل غیر یقینی صورتحال کو ہرگز قبول نہیں کرے گا اور اسے جلد ختم کرنا ہوگا۔
پارلیمان کی رابطہ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا امریکا کو ایران پر غیر معینہ مدت تک غیر یقینی کیفیت مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ملک سے جنگ کے خطرے کو ہمیشہ کے لئے ختم کرنے کا واحد راستہ قومی اتحاد اور پائیدار دفاعی قوت کا حصول ہے۔
موجودہ تعطل کو محض روایتی سیاسی بحثوں کے بجائے واضح اور عملی اقدامات کے ذریعے حل کرنا ناگزیر ہے، اس صورتحال کا فیصلہ یا تو میدانِ جنگ میں ہوگا یا پھر واشنگٹن کو ایران کی شرائط تسلیم کرنا ہوں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments