آبنائے ہرمز میں سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر مزید تین آئل ٹینکرز تباہ

تہران: (دنیا نیوز) آبنائے ہرمز میں سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر تین آئل ٹینکرز تباہ ہوگئے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق چند گھنٹوں کے دوران تین آئل ٹینکرز میں زوردار دھماکے ہوئے اور شدید آگ بھڑک اٹھی، ایک آئل ٹینکر جنوبی ساحل کے قریب، دو آبنائے ہرمز کے مشرق میں متاثر ہوئے۔

پاسداران انقلاب نے مزید بتایا کہ تینوں آئل ٹینکرز امریکی فضائی نگرانی اور عسکری تحفظ میں سفر کر رہے تھے، امریکی عسکری تحفظ کسی جہاز کو ایرانی بحری قوانین سے استثنیٰ نہیں دیتا۔

ایران کا مزید کہنا ہے کہ غیر مجاز سمندری راستوں سے گزرنے والوں کو سخت کارروائی کا سامنا ہوگا، ایرانی وارننگ نظرانداز کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...