نوجوان کھلاڑیوں کا آتے ہی پرفارم کرنا پاکستان ٹیم کے لیے خوش آئند ہے: سعود شکیل
لاہور: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سعود شکیل کا کہنا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کا ٹیم میں آتے ہی اچھی کارکردگی دکھانا پاکستان ٹیم کے لیے خوش آئند ہے۔
سعود شکیل نے کہا کہ اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے بہترین پریکٹس بہت اہم ہے، بیٹنگ کے دوران تمام تر توجہ رنز بنانے پر مرکوز ہونی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ بطور بلے باز ان کے لیے یہ اہم ہے کہ وہ نصف سنچریوں کو بڑی اننگز میں تبدیل کریں۔
سعود شکیل نے کہا کہ کرکٹ کیریئر کے آغاز سے ہی لمبی اننگز کھیلنا ان کی خوبی رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سیریز کے بعد بیٹنگ میں جو بھی کمی محسوس ہوئی، اس پر کام کریں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments