ایران کی کوہاٹ میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت، حکومت اورعوام سے تعزیت کا اظہار
تہران: (ویب ڈیسک) ایران نے کوہاٹ میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرین کے لواحقین، حکومت اور پاکستانی عوام سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نےکہا کہ ایران دہشت گردی اور انتہا پسندی کی تمام اقسام کی پرزور مذمت کرتا ہے۔
اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ عام شہریوں کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں کا کوئی جواز نہیں، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے علاقائی ممالک کے درمیان تعاون اور باہمی رابطوں کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments