دشمن ملک سے خطرات: ایران نے 3 لاکھ 13 ہزار جانثار متحرک کر دیئے
تہران: (دنیا نیوز) ایران نے دشمن عناصر کو ملک سے لاحق خطرات سے نمٹنے کیلئے 3 لاکھ 13 ہزار جانثار متحرک کر دیئے۔
تہران میں امام حسین چوک سے انقلاب چوک تک بڑا جلوس نکالا گیا، جان فدا مہم کی جنگی بٹالین اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت کی۔
منتظمین کے مطابق جان فدا مہم کا مقصد ایران کی پائیدار سکیورٹی کے قیام میں مدد اورقومی طاقت کا مظاہرہ اور ملک دشمنوں کی جانب سے لاحق خطرات کے خلاف مزاحمت مضبوط بنانا ہے۔
ریلی سے خطاب میں بسیج تنظیم کے سربراہ حسین تائب نے جان فدا مہم کو دنیا کی جنگی تاریخ کی سب سے بڑی عوامی مہم اور عوامی کی ثابت قدمی قرار دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ مستقل قریب میں دنیا امریکا کو شکست کے ساتھ اس خطے سے نکلتے ہوئے دیکھے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments