جنوبی کوریا کا امریکا اور اسرائیل کی مشرق وسطیٰ کی جنگ میں فوج بھیجنے سے انکار
سیئول: (دنیا نیوز) جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے واضح کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے دوران جنوبی کوریا اپنی فوج جنگی کارروائیوں کے لئے نہیں بھیجے گا۔
جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ کے مطابق جنوبی کوریا کا کردار فوجی جنگ میں براہِ راست شرکت کے بجائے تیل کی ترسیل کے راستوں اور تجارتی جہازوں کے تحفظ تک محدود رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا خطے میں اپنے مفادات اور شہری و تجارتی سرگرمیوں کے تحفظ کے لئے ضروری اقدامات کرے گا، تاہم جنگ میں براہِ راست فوجی مداخلت نہیں کی جائے گی۔
جنوبی کوریا کے صدر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث توانائی کی ترسیل اور عالمی تجارتی راستوں کی سلامتی پر تشویش بڑھ رہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments