ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے کیونکہ وہ مالی و عسکری لحاظ سے نقصان اٹھا رہا ہے، ٹرمپ
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران اس وقت معاہدہ کرنا چاہتا ہے کیونکہ ایران مالی و عسکری لحاظ سے نقصان اٹھا رہا ہے۔
اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر معاہدہ درست نہ ہوا تو وہ اس پر غور بھی نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی عوام ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے نہیں دینا چاہتے، جبکہ ایران جنگ جلد ختم ہونے والی ہے اور جنگ کے خاتمے کے فوراً بعد تیل کی قیمتیں کم ہو جائیں گی۔
اس کے علاوہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ روس تقریباَ 5 سال سے یوکرین کے اتحادیوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments