نیدرلینڈز کی ایئر لائن کی پرواز میں پاور بینک پھٹ گیا، ایک مسافر زخمی

ایمسٹرڈیم: (دنیا نیوز) نیدرلینڈز کی ایئر لائن کے طیارے میں دورانِ پرواز پاور بینک پھٹنے کے باعث ایک مسافر زخمی ہوگیا جبکہ طیارے میں دھواں پھیل گیا۔

حکام کے مطابق واقعہ بحر اوقیانوس کے اوپر پرواز کے دوران پیش آیا، پاور بینک پھٹنے کے بعد طیارے میں دھواں پھیل گیا، جس پر عملے نے صورتحال کو قابو میں کرنے کیلئے فوری طور پر کارروائی کی۔

حکام کے مطابق طیارے کو واپس ایمسٹرڈیم کے اسخیپول ہوائی اڈے پر لایا گیا، جہاں اسے بحفاظت اتار لیا گیا، زخمی مسافر کو طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...