امریکا پوری ایرانی قوم کی معاشی زندگی کو نشانہ بنا رہا ہے، اسماعیل بقائی
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا پوری ایرانی قوم کی معاشی زندگی کو نشانہ بنا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام کو شدید معاشی نقصان پہنچانے کے لیے ایران پر اقتصادی جنگ مسلط کی گئی ہے۔
اسماعیل بقائی کے مطابق امریکی پابندیوں کا بیانیہ اتنا کمزور ہے کہ اس سے واشنگٹن کی سوچ عیاں ہوگئی ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ امریکا ایران کے خلاف غیر قانونی جنگ شروع کرکے آج شرمندگی سے دوچار ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments