تقسیم ہند کا ایجنڈا اور مسئلہ کشمیر ایک وسیع کتاب ہے: وزیراعظم آزاد کشمیر

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی نے کہا ہے کہ تقسیم ہند کا ایجنڈا اور مسئلہ کشمیر ایک وسیع کتاب ہے

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افتخار گیلانی کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام آزادی کا علم اٹھائے 79 سال سے جدوجہد کر رہے ہیں، مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے تاریخی حقائق اور کشمیری عوام کی جدوجہد کو اجاگر کرنا ضروری ہے۔
 

اُنہوں نے کہا کہ تقسیم ہند کا ایجنڈا اور مسئلہ کشمیر کے موضوع پر کتاب تحریر کرنے پر صحافی شہزاد راٹھور کو مبارکباد پیش کی۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ تقسیم ہند کا ایجنڈا اور مسئلہ کشمیر ایک وسیع کتاب ہے، ہر شخص کسی بھی کتاب کو اپنے ذاتی تجزیے اور نقطہ نظر کے مطابق پڑھتا ہے، شہزاد راٹھور نے اپنی کتاب میں مسئلہ کشمیر کی بہترین وکالت کی ہے۔

افتخار گیلانی نے کہا کہ کشمیری عوام آزادی کا علم اٹھائے 79 سال گزر چکے ہیں، ان کی جدوجہد اور مسئلہ کشمیر کے تاریخی پس منظر کو اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

بیرسٹر افتخار گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن بنیان المرصوص میں پاکستان کو بہترین فتح نصیب ہوئی، جس پر قوم کو فخر ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...