کوہاٹ دھماکہ: اختیار ولی خان کا وزیراعلیٰ کے پی سے استعفے کا مطالبہ

پشاور: (دنیا نیوز) اختیار ولی خان نے کوہاٹ دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ زخمیوں میں پولیس اہلکار اور شہری بھی شامل ہیں۔

اختیار ولی خان نے کہا صوبے کا وزیراعلیٰ کراچی، لاہور میں ٹک ٹاک بنا رہا ہے؟ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو ٹک ٹاک بنانے سے ہی فرصت نہیں، صوبے میں تعلیم، صحت کا نظام تباہ ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا سولہ دن سے صوبے کا وزیراعلیٰ کہاں ہے؟ سہیل آفریدی استعفیٰ دے دیں، صوبے کا گزارہ ہوجائے گا۔

اختیار ولی خان نے کہا تعلیم اور صحت کے شعبے میں کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم ہورہے ہیں، تعلیم، صحت کا نظام تباہ ہوچکا، وائس چانسلرز دہائیاں دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا صوبے میں اس وقت دہشت گردی، اسمگلروں کا راج ہے، خیبرپختونخوا میں بندروں کی حکومت آگئی ہے، صوبے میں انتظامی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔

اختیار ولی خان نے سہیل آفریدی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا خود کہہ دیں لگا دیں گورنر راج، ہم سنبھال لیں گے، عوام ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا صوبے کا وزیراعلیٰ 16 دن سے غائب ہے، صوبے کی پولیس کا مورال بلند کرنے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے۔

اختیار ولی خان کا کہنا تھا یہ لوگ شہیدوں کے جنازے میں شرکت نہیں کرتے، صوبے کی پولیس، ڈاکٹرز اور خاصہ دار فورس ہڑتال پر ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...