ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب اور ایونٹ کا باقاعدہ آغاز آج سے ہوگا

ناگویا: (دنیا نیوز) ایشین گیمز 2026ء کی افتتاحی تقریب آج جاپان کے شہر ناگویا میں منعقد ہوگی، جس کے ساتھ ہی میگا ایونٹ کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا۔

پاکستان کی جانب سے قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا اور سکواش پلیئر نور زمان افتتاحی تقریب میں قومی پرچم تھام کر پاکستانی دستے کی نمائندگی کریں گے۔

ایشین گیمز میں 45 ممالک کے 10 ہزار 840 ایتھلیٹس مختلف کھیلوں میں ایکشن میں ہوں گے، جبکہ میگا ایونٹ کے دوران 43 کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے، پاکستانی کھلاڑی بھی مختلف کھیلوں میں ملک کی نمائندگی کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...