ایران جنگ میں امریکی فوجیوں کی ہلاکتیں پینٹاگون کے اعدادو شمار سے زیادہ ہونے کا انکشاف

واشنگٹن: (دنیا نیوز) ایران کے خلاف امریکا و اسرائیل کی حالیہ جنگ میں امریکی فوجیوں کی ہلاکتیں پینٹاگون کے اعداد و شمار سے زیادہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ایران جنگ میں اب تک کم از کم 22 امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ پینٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 18 ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنگ کے دوران مزید 4 فوجیوں کی ہلاکتیں ریکارڈ میں شامل نہیں، ایک امریکی عہدیدار کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 23 تک ہو سکتی ہے۔

واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ ایران جنگ میں خطے میں 3 امریکی کنٹریکٹرز بھی ہلاک ہو چکے ہیں، محکمہ دفاع نے ہلاکتوں کی اعدادوشمار میں فرق پر تبصرے سے گریز کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...