کوہاٹ مسجد دھماکہ مذہب اور انسانیت پر حملہ ہے: امیر حیدر خان ہوتی

مردان: (دنیا نیوز) سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ کوہاٹ مسجد دھماکہ مذہب اور انسانیت پر حملہ ہے۔

سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر خان ہوتی نے غلہ ڈھیر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پختونخوا کے لئے ایک دردناک دن ہے، خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پنجاب کے چوک چوراہوں میں گھوم رہے ہیں۔

امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ صوبہ لہو لہان ہے، وزیراعلی کو اپنے عوام کے درمیان ہونا چاہئے، پی ٹی آئی امن کے لئے بھی لانگ مارچ کرے، ہم ساتھ دیں گے۔

سابق وزیراعلیٰ کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے نام پر ووٹ لیا، اب ان کی رہائی نہیں چاہتے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...