این اے 77 کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری
گوجرانوالہ:(دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے این اے 77 کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ این اے 77 گوجرانوالہ میں ضمنی انتخاب 8 نومبر 2026 کو ہوگا، نشست چودھری محمود بشیر ورک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔
جاری کردہ شیڈول میں کہا گیا کہ ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدوار 28 سے 30 ستمبر تک اپنے کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے، جبکہ امیدواروں کی ابتدائی فہرست یکم اکتوبر کو جاری کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل 5 اکتوبر تک مکمل کرلیا جائے گا۔
دوسری جانب کاغذات نامزدگی سے متعلق اپیلوں اور دیگر انتخابی مراحل کی تکمیل کے بعد امیدواروں کو 19 اکتوبر کو انتخابی نشانات جاری کیے جائیں گے۔
مزید برآں الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق این اے 77 گوجرانوالہ کے ووٹرز 8 نومبر کو اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments