چھوٹے صوبوں کا استحقاق مسلم لیگ ن کی لیڈر شپ کے پاس ہے: ملک احمد خاں
گجرات: (دنیا نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خاں نے کہا ہے کہ چھوٹے صوبوں کا استحقاق مسلم لیگ ن کی لیڈر شپ کے پاس ہے۔
چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خاں نے کہا کہ نجی دورے پر مریم نواز نے جہاز کے استعمال پر اخراجات اپنی جیب سے ادا کردیئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے حوالے سے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے ساتھ مذاکرات کیا کسی عوامی مسئلے پر بات ہے؟ جماعت اسلامی کے پٹرول مصنوعات میں کمی کے حوالے سے جائز بات ہے، ان سے بات ہونی چاہیے۔
سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات سیاست نہیں، جرم ہے۔ جرائم کو سیاست کے لبادے میں لپیٹ کر مذاکرات کرنا، جرم کو سیاست تصور کرنا، ایسے مذاکرات میں نہیں سمجھتا۔
ملک احمد خاں نے کہا کہ کور کمانڈر کا گھر جلانا، 29 چھاؤنیوں پر حملہ آور ہونا اور بلڈنگز کو نذر آتش کرنا سیاست نہیں، جرم ہے۔ پاکستانی پرچم کو آگ لگانے کے جرم کی معافی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز بہت بڑے صوبے کی وزیر اعلیٰ ہیں، جہاں 120 ملین افراد بستے ہیں، بہرحال کئی گھنٹوں کے سفر کیلئے جہاز کی ضرورت تو ہے۔
سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ جہاز کے استعمال کے طریقہ کار پر بحث ہوسکتی ہے، جہاز کا استعمال رولز اینڈ ریگولیشن کے مطابق ہوتا ہے، یہ چیک کرنا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments