حکومت تحریک انصاف کو سپیس دینے کیلئے تیار نہیں: فواد چودھری

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت تحریک انصاف کو سپیس دینے کو تیار نہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام’’بات نکلے گی‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا جب اپنے مخالف کو دیوار کے ساتھ لگائیں گے تو پھر ان کے پاس کیا آپشن رہ جاتا ہے؟ حکومت کی پالیسی ہے اپنے کسی مخالف کو سانس نہیں لینے دینا۔

انہوں نے کہا حکومت کا سیاسی مخالفین کے ساتھ ملک دشمنوں والا رویہ ہے، مسلم لیگ کی لیڈرشپ کا یہ مسئلہ نہیں کہ لوگ کیا سوچتے ہیں، مسلم لیگ کی لیڈرشپ اپنے ایم این ایز، ایم پی ایز سے بھی ملاقات نہیں کرتے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا یہ لوگوں کے ووٹوں سے نہیں آئے، اس لیے انہیں پرواہ نہیں، انہوں نے کہا ایون فیلڈ کی طرح جہاز کی بھی کوئی منی ٹریل نہیں ہے، پنجاب میں غربت مسلسل بڑھ رہی ہے۔

سابق وفاقی وزیر کے مطابق جب مریم نواز نے اقتدار سنبھالا تو پنجاب میں غربت کی شرح 16 فیصد تھی، پنجاب میں غربت کی شرح 23 فیصد ہوچکی ہے۔

انہوں نے سوال کیا یہ ہے وزیراعلیٰ پنجاب کی پرفارمنس؟ مجھے نہیں پتا ان کی کونسی پرفارمنس سے جیلس ہونا ہے؟

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...