وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی محمود خان اچکزئی، علامہ ناصر عباس سے ملاقات

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی اور قائد حزب اختلاف سینیٹ علامہ ناصر عباس سے اہم ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں 27 ستمبر کی کال کے حوالے سے آئندہ کے لائحۂ عمل اور سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمہوری جدوجہد کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں 27 ستمبر کی کال کو آئین کی بالادستی اور جمہوری حقوق کے تحفظ کے لیے منظم سیاسی جدوجہد کے طور پر آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

صوبوں کے حقوق اور عوامی مینڈیٹ کے تحفظ کے لیے 27 ستمبر کی کال کو مؤثر اور منظم انداز میں آگے بڑھانے پر بھی مشاورت کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...