پی ٹی آئی لانگ مارچ، اہم رابطے کا انکشاف

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات ایف 8 میں علامہ ناصر عباس کے قریبی عزیز کی رہائش گاہ پر ہوئی۔

بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں رابطہ کاری چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کی، بیرسٹر گوہر نے علامہ ناصر عباس کو کہا کہ محسن نقوی آپ سے ملنا چاہتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علامہ ناصر عباس نے محسن نقوی سے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات سے انکار کیا، جس کے بعد دونوں کی ملاقات ایف 8 میں ہوئی۔

ملاقات میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے بارے میں گفتگو ہوئی، ذرائع کے مطابق ملاقات کے دیگر معاملات سامنے نہیں آسکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...