ایران سعودی عرب اور حوثیوں میں جنگ ختم کرانا چاہتا ہے: محسن رضائی

تہران:(دنیا نیوز) ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب اور یمنی حوثیوں کے درمیان جنگ کے خاتمے کا خواہاں ہے۔

محسن رضائی کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ حوثی بھی سعودی عرب کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، اس سلسلے میں قطری اور پاکستانی ثالثوں سے مشاورت جاری ہے جبکہ معاہدے کی شرائط ثالثوں تک پہنچا دی گئی ہیں۔

ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری نے کہا کہ نیتن یاہو کی بھڑکائی ہوئی جنگ سے نکلنے کے لیے شرائط تسلیم کرنا واشنگٹن کے مفاد میں ہوگا، ایران فیصلہ کن جنگ کے لیے تیار ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔

محسن رضائی کا کہنا تھا کہ امریکا کے بغیر وجہ مفاہمتی یادداشت کے معاہدے سے نکلنے کے بعد ایران کو اپنی حکمت عملی تبدیل کرنے کا احساس ہوگیا تھا، ایران کے بارے میں امریکی صدر کے اندازے اور حساب کتاب غلط ثابت ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اب امریکی فوج کی کمزوریوں سے واقف ہے اور امریکی حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے پہلے سے زیادہ تیار ہے، ایران نے امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کے قریب بحری جہاز شکن میزائل کا تجربہ بھی کیا ہے۔

ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری نے خبردار کیا کہ اگر ایران پر حملہ کیا گیا تو خطے میں موجود امریکی اڈوں کو پہلے سے زیادہ قوت کے ساتھ نشانہ بنایا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...