اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی سے عوام کے مسائل حل ہوں گے، خالد مقبول صدیقی
کراچی: (دنیا نیوز) سربراہ ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی سے عوام کے مسائل حل ہوں گے۔
اپنے بیان میں سربراہ ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آج عوامی ریفرنڈم ہوگا، کراچی کے لوگ باہر نکل کر خود کو گنوائیں گے اور منوائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عوام غلام نہیں، قوموں کی تقدیر بدلنے کیلئے عوام کو میدان عمل میں آنا ہوگا، چاہتے ہیں کہ جمہوریت کے ثمرات عام پاکستانی کی دہلیز تک جائیں، اقتدار گلیوں تک پہنچا کر رہیں گے۔
رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار نے کہا کہ ملک میں نئے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر ہوچکا ہے، 6 انتظامی یونٹس بننے جا رہے ہیں، پیپلز پارٹی کا وقت پورا ہونے جا رہا ہے، لاڑکانہ، سکھر، نواب شاہ، کراچی انتظامی یونٹس کا اختیار تمہیں نہیں دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ بد انتظامی میں باقی صوبوں سے بہت آگے ہے، گورننس بدترین ہو جائے تو انتقال اقتدار لازم ہو جاتا ہے، عوام بااختیار بلدیاتی نظام کیلئے ترس رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments