مشرق وسطیٰ میں پائیدار سلامتی باہر سے مسلط نہیں کی جا سکتی، عباس عراقچی
تہران: (دنیا نیوز) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار سلامتی باہر سے مسلط نہیں کی جا سکتی۔
ایک بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ خطے کے ممالک غیر ملکی مداخلت کے بغیر اپنے مسائل کا حل تلاش کریں، فوجی مداخلت سلامتی پیدا نہیں کرتی، دباؤ اور جبر امن کا باعث نہیں بنتے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ بڑی طاقتوں کے مفادات پر بین الاقوامی قانون نظر انداز ہو تو قانون کی حکمرانی ممکن نہیں، انسانی حقوق سب اقوام کیلئے یکساں ہوں تو ہی انہیں عالمگیر حقوق کہا جا سکتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments