بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ

راولپنڈی: (دنیا نیوز) اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف پر مشتمل ٹیم نے مکمل طبی معائنہ کیا۔

جیل ذرائع کے مطابق میڈیکل ٹیم میں پمز ہسپتال کے ماہر امراض چشم سمیت دیگر ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف اور ضروری طبی آلات شامل تھے۔

ٹیم کی سربراہی پمز ہسپتال کے ڈاکٹر عارف خان کر رہے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور آنکھوں سمیت مکمل طبی معائنہ کیا جانا تھا، تاہم طبی معائنے کے نتائج اور اس کی تکمیل سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...