سکیورٹی فورسز کی قلات کے قریب کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک، 23 مغوی بازیاب
راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے قلات کے قریب کارروائی کی جس میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق قلات کے قریب این 25 پر دہشتگردوں کی عوامی آمدورفت میں خلل ڈالنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا، ہلاک دہشتگردوں کے ٹھکانے سے 23 مغوی بحفاظت بازیاب کروا لیے گئے۔
جاری بیان میں بتایا گیا کہ دہشتگردوں کے ٹھکانے سے 6 ٹرک، 3 بسیں اور 2 کاریں برآمد کر لی گئیں، جبکہ بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی قبضے میں لے لیا گیا، دہشت گردوں نے اغوا، بھتہ خوری اور گاڑیاں چھیننے کیلئے چیک پوسٹ قائم کر رکھی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments