پی ٹی آئی ایم پی اے کی فائرنگ سے 2 لیویز اہلکار زخمی، مقدمہ درج: ذرائع
مالاکنڈ: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع مالا کنڈ میں میں پی ٹی آئی ایم پی اے شکیل خان کی فائرنگ سے دو لیویز اہلکار زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق واقعے میں سوات سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی شکیل خان کی موجودگی کا دعویٰ کیا گیا ہے جب کہ گارڈز کی جانب سے لیویز اہلکاروں پر فائرنگ کی ویڈیوز بھی سامنے آنے کی اطلاعات ہیں۔
— Siddeeq Sajid (@S_SajidOfficial) September 20, 2026
ذرائع نے بتایا کہ واقعے کا اعلیٰ سطح پر سخت نوٹس لیا گیا ہے اور شکیل خان سمیت دیگر افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے گرفتاریوں اور قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
خیال رہے یہ واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پی ٹی آئی کی جانب سے 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان کیا گیا ہے، قبل ازیں پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کے حوالے سے اسلام آباد کو ’’سومنات‘‘ بنانے اور تباہ کرنے سے متعلق بیان بھی سامنے آیا تھا۔
دوسری جانب ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ لیویز اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے میں کسی قسم کی نرمی یا رعایت نہیں برتی جائے گی اور ذمہ دار افراد کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت قانونی کارروائی جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments