ایران کی امریکا اور علاقائی اتحادیوں کو سخت جوابی کارروائی کی دھمکی
تہران: (دنیا نیوز) ایران کی خاتم الانبیاء مشترکہ فوجی کمانڈ نے امریکا اور اس کے علاقائی اتحادیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت کا سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
ایرانی فوجی کمانڈ کے مطابق امریکی جارحیت کی صورت میں خطے میں موجود امریکا کے تمام فوجی اڈے اور مفادات نشانے پر ہوں گے، جبکہ امریکا کا ساتھ دینے والے ممالک کو بھی ایرانی افواج کی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ایرانی فوجی کمانڈ نے کہا کہ امریکی اڈوں اور مفادات کو نشانہ بنانے میں کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
دوسری جانب ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے بھی امریکا کی جانب سے دوبارہ جارحیت کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فوجی جائزوں کے مطابق امریکا کی ایک اور جارحیت کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔
ایرانی فوجی کمانڈ نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے یورپ کے ایک ملک میں ہونے والے مشترکہ اجلاس کے دوران ایران کے خلاف دوبارہ کارروائی کے آپشن پر غور کیا ہے۔
ایرانی فوجی کمانڈ کے مطابق ایران کے خلاف جنگ صہیونیوں کے جھوٹ اور ڈرامہ سازی کی بنیاد پر شروع کی گئی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments