ٹوبہ ریلوے پھاٹک پر فلائی اوور تعمیرکیاجائے :شہری
ٹوبہ ٹیک سنگھ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جھنگ روڈ انٹرچینج سے رجانہ موٹر وے انٹرچینج تک جاری ڈبل روڈ منصوبے میں ٹوبہ ریلوے پھاٹک پر فلائی اوور کی تعمیر کیلئے فوری اقدامات عمل میں لائے جائیں۔۔۔
پھاٹک پر روزانہ گھنٹوں گاڑیاں پھنسی رہتی ہیں، جس سے مریضوں کو ہسپتال وقت پر نہ پہنچنے کی شکایت عام ہے ، بچے سکول دیر سے پہنچتے ہیں جبکہ دفتری ملازمین اور دیگر شہری اپنی مصروفیات متاثر ہونے پر مشکلات کا شکار ہیں ، ٹرینوں کے گزرنے سے قبل اور بعد میں گاڑیوں کی قطاریں میلوں تک پھیل جاتی ہیں، اشیائے ضروریہ اور مال بردار گاڑیوں کی ترسیل متاثر اور اخراجات بڑھ جاتے ہیں، ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈبل روڈ منصوبے کے تخمینے سے کروڑوں کی بچت ہوئی ہے ،حکومت وہی رقم ٹوبہ ریلوے پھاٹک پر فلائی اوور کی تعمیر پر خرچ کرے تاکہ ٹریفک کے دیرینہ مسئلے کو حل کیا جا سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments