لالیاں : گھریلو تنازع پر بھائی نے بہن کو قتل کر دیا
نواحی گاؤں حجرہ علی شہاری میں نو بہار کی شمیم پر فائرنگ،ملزم کیخلاف مقدمہ درج
لالیاں (نمائندہ دنیا)گھریلو تنازع پر بھائی نے بہن کو قتل کر دیا ۔ لالیاں کے نواحی گاؤں حجرہ علی شہاری کا رہائشی محمد بخش اپنے گھر میں اہلخانہ کے ہمراہ موجود تھا کہ بہن بھائی آپس میں لڑ پڑے جس پر مشتعل ہو کر بھائی نو بہار نے پسٹل سے فائرنگ کر دی جس سے شمیم شدید زخمی ہو گئی جسے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا جائے گیا مگر دم توڑ گئی پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments