عوام لیوی ٹیکس واپس لینے پر مجبورکردینگے :ـطاہر ایوب

 عوام لیوی ٹیکس واپس لینے پر مجبورکردینگے :ـطاہر ایوب

پٹرول، ڈیزل پر بھتہ خوری ،ٹیکسوں کے بوجھ پر احتجاج ضروررنگ لائے گا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں اور ظالمانہ لیوی ٹیکس کے خلاف حافظ نعیم الرحمن کی کال پر وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے ہونے والے دھرنا میں شرکت کیلئے جماعت اسلامی زون پی پی112 کے کارکن میاں طاہر ایوب،خالد محمود چوہدری، اسلم معراج، نوازکلہ، شاکر علوی، زاہد اسلام و دیگر کی قیادت میں زون کے دفترسے روانہ ہوئے ۔ اس موقع پرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے خالد محمود چوہدری اور اسلم معراج نے کہاکہ حکمرانوں کے لیے واضح پیغام ہے کہ عوام کو مزید نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

یہ احتجاج کسی ایک جماعت یا گروہ کا نہیں بلکہ عوام کے بنیادی حقوق اور ان کے مستقبل کی جنگ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ظالمانہ لیوی بھتہ ٹیکس منظور نہیں،پٹرول، ڈیزل پر بھتہ خوری اور ٹیکسوں کے بوجھ کے خلاف عوامی احتجاج ضرور رنگ لائے گا۔آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیکنے والے تیارہوجائیں، عوامی جذبات کا لاوہ پھٹ رہا ہے ۔عوام اب نظام کو تباہ کرنے والوں سے حساب لیں گے ۔ نظام کوتباہ کرنے والے حکمران چھپ نہیں سکیں گے ، اپنے حق کے لئے نکلے عوام حکمرانوں کوظالمانہ لیوی ٹیکس واپس لینے پر مجبورکردیں گے ۔انہوں نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی کی جدوجہد پرامن، آئینی اور جمہوری ہے مگر عوام کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...