جڑانوالہ نہر گوگیرہ برانچ سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) نہر گوگیرہ برانچ کے جھال کے مقام سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق راہگیروں نے نہر میں تیرتی ہوئی نعش دیکھ کر مقامی ریسکیو ادارے کو اطلاع دی، جس پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر نعش نہر سے نکال لی اور پولیس کی موجودگی میں ہسپتال منتقل کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments