سابقہ رنجش کی بنا پر شہری کو فون کالز پر دھمکیاں
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بناء پر شہری کو فون کالز پر دھمکیاں دی جانے لگیں۔
تھانہ سول لائنز میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے نثار نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم مہتاب کی جانب سے مبینہ طور پر اسے فون کالز پر قتل سمیت دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے خوف و ہراس کا شکار بنایا گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments