ڈجکوٹ کے نواحی گاؤں سے نومولود بچے کی نعش برآمد
ڈجکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈجکوٹ پولیس نے اطلاع ملنے پر نواحی گاؤں چک نمبر 88 ج ب میں کارروائی کرتے ہوئے کھال سے نومولود بچے کی نعش برآمد کرلی۔
پولیس کے مطابق نعش تقریباً دو روز پرانی معلوم ہوتی ہے جسے نامعلوم افراد مبینہ طور پر کھال میں پھینک کر فرار ہوگئے ۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی شروع کردی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے جبکہ نومولود کو وہاں پھینکنے والے نامعلوم ملز موں کی تلاش بھی جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments