میثاق سنٹر چناب نگر سے ایک ماہ میں ایک ہزار سے زائد افراد مستفید

میثاق سنٹر چناب نگر سے ایک ماہ میں  ایک ہزار سے زائد افراد مستفید

چناب نگر (نامہ نگار ) میثاق سنٹر چناب نگر میں اقلیتی برادری کے حقوق کے تحفظ اور سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

 پولیس حکام کے مطابق پاکستان کے تمام شہری برابر ہیں اور ان کی جان، مال اور عزت کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ اقلیتی برادری کی سہولت کے لیے خدمت مرکز کی 15 پولیس سروسز بھی میثاق سنٹر سے فراہم کی جارہی ہیں۔پولیس کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران میثاق سنٹر چناب نگر سے ایک ہزار سے زائد افراد مستفید ہوئے ۔ اس دوران 309 لرنر پرمٹ، 171 لرنر پرمٹ رینیو، 341 ریگولر ڈرائیونگ لائسنس اور 17 انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...