پاسپورٹ بنوانے کیلئے ایجنٹوں اور ٹاؤٹوں سے بچیں، شہریوں کو انتباہ
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) انچارج پاسپورٹ آفس حیدر علی برال نے شہریوں کو آگاہ کیا ہے کہ پاسپورٹ کے حصول یا کسی بھی متعلقہ سروس کیلئے غیر ضروری طور پر کسی ایجنٹ، ٹاؤٹ یا درمیانی شخص کے جھانسے میں نہ آئیں اور اپنا پاسپورٹ مقررہ سرکاری طریقہ کار کے مطابق خود بنوائیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شہری اپنی ذاتی معلومات، شناختی کارڈ کی تفصیلات، او ٹی پی یا رقم کسی غیر متعلقہ شخص کے حوالے نہ کریں۔ اگر کوئی شخص پاسپورٹ کا کام جلد کروانے ، خصوصی سہولت دلوانے یا کسی افسر یا ملازم سے تعلق کا دعویٰ کرتے ہوئے اضافی رقم کا مطالبہ کرے تو شہری محتاط رہیں اور ایسے معاملے سے متعلقہ حکام کو فوری آگاہ کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments