کھرڑیانوالہ پولیس کی کارروائی، 6 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

کھرڑیانوالہ پولیس کی کارروائی، 6 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

گینگ کا سرغنہ اعجاز ساتھی مظہر، ذیشان، طارق، اورنگزیب اور شعمون شامل

مکوآنہ (نمائندہ دنیا )تھانہ کھرڑیانوالہ پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں سرگرم چھ رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ اعجاز اور اس کے ساتھی مظہر، ذیشان، طارق، اورنگزیب اور شعمون شامل ہیں۔ پولیس نے کارروائی ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ عاطف شہزاد کی سربراہی میں کی۔پولیس کے مطابق ملزمان کو ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلی جنس ذرائع کی مدد سے ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا۔ دورانِ تفتیش ملزمان نے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور راہزنی کی 24 وارداتوں کا انکشاف کیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے وارداتوں کے دوران چھینے گئے 8 موٹر سائیکلیں، موبائل فونز، رکشے ، ایک بھینس، نقدی اور دیگر سامان برآمد کرلیا، جبکہ مجموعی طور پر 60 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی برآمدگی کی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...