ایئرپورٹ پولیس کی کارروائی، ڈھائی لاکھ روپے چھیننے والے دو ملزمان گرفتار
پینسرہ (نمائندہ دنیا )تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہری سے ڈھائی لاکھ روپے نقدی چھیننے والے تین رکنی گروہ کے دو ملزمان کو گرفتار کرکے چھینی گئی رقم برآمد کرلی۔
چوکی نیو سبز منڈی کے انچارج اسسٹنٹ سب انسپکٹر عدنان مغل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر شواہد کی مدد سے ملزم بلال اور اللہ رکھا، ساکنان رضا آباد فیصل آباد کو گرفتار کیا۔پولیس کے مطابق ملزمان نے تقریباً ایک ماہ قبل ایک شہری سے ڈھائی لاکھ روپے نقدی چھینی اور فرار ہوگئے تھے ۔ سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments