گوجرہ انٹرنیشنل ہاکی سٹیڈیم تباہ حالی کا شکار، آسٹرو ٹرف متاثر
لائٹس بھی خراب ،کھلاڑیوں کیلئے لگائی گئی کرسیاں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں
گوجرہ (نمائندہ دنیا ) محکمہ سپورٹس ٹوبہ ٹیک سنگھ کی مبینہ عدم توجہی کے باعث گوجرہ انٹرنیشنل ہاکی سٹیڈیم تباہ حالی کا شکار ہوگیا۔ کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر کیے گئے اسٹیڈیم میں نصب آسٹرو ٹرف مناسب دیکھ بھال اور پانی نہ لگنے کے باعث خراب ہونے لگی ہے ، جبکہ کھلاڑیوں کیلئے لگائی گئی کرسیاں اور بینچ بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔گوجرہ انٹرنیشنل ہاکی سٹیڈیم میں آسٹرو ٹرف سمیت کھلاڑیوں اور شائقین کیلئے مختلف سہولیات فراہم کی گئی تھیں، تاہم سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی عدم توجہی کے باعث اسٹیڈیم کی حالت بگڑتی جارہی ہے ۔ پانی نہ ملنے کے باعث سٹیڈیم میں لگائے گئے لاکھوں روپے مالیت کے درخت اور پودے بھی سوکھ رہے ہیں۔ رات کے اوقات میں میچز کے انعقاد کیلئے لاکھوں روپے کی لاگت سے نصب کی گئی فلڈ لائٹس بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔سٹیڈیم میں کھلاڑیوں کیلئے پینے کے پانی کی مناسب سہولت بھی دستیاب نہ ہونے کے باعث پریکٹس کیلئے آنے والے کھلاڑیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments