ایٹمی اثاثوں اور اسلامی دفعات کو خطرات لاحق :مجلس احرار اسلام
چناب نگر (نامہ نگار ) مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر سید محمد کفیل بخاری، انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے نائب امیر مولانا قاری شبیر احمد عثمانی اور نائب امیر حاجی عبداللطیف خالد چیمہ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ۔۔۔
امریکہ، بھارت اور اسرائیل کے مبینہ گٹھ جوڑ کے نتیجے میں پاکستان کے ایٹمی اثاثے اور دستورِ پاکستان کی اسلامی دفعات بھی خطرات سے دوچار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان اپنے عقیدے پر کوئی سمجھوتا نہیں کرسکتا اور ملکی دفاع کے حوالے سے مسلح افواج کی صلاحیتوں پر اعتماد ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments