شاہین لائنز کلب کا ماہانہ اجلاس دکھی انسانیت کی خدمت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار

شاہین لائنز کلب کا ماہانہ اجلاس  دکھی انسانیت کی خدمت جاری  رکھنے کے عزم کا اظہار

بچیانہ (نمائندہ دنیا)چارٹر صدر لاہور شاہین لائنز کلب چودھری اختر حسین سلہریا نے کہا ہے کہ دکھی عوام کی خدمت ہمارا مشن اور ان کے دکھوں کا مداوا کرنا ہمارا فرض ہے۔

 وہ گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں شاہین لائنز کلب کے چھٹے ماہانہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ چیئرپرسن شفیق الرفیق، زون چیئرپرسن تعظیم کمبوہ، الحاج میاں محمد رفیق طاہر، عابد حسین ملک، چوہدری محمد اعظم، چودھری فیاض احمد سلہریا، میاں فلک شیر وٹو، رانا محمد نعیم سلہریا، عابد بھٹی، ملک عبدالرؤف، روحیل منہاس، شگفتہ حسین، آمنہ خورشید، روبی عمران، سعدیہ اسلم، جنت الائنز، ڈاکٹر دعا معید، شاہد رضا، محمد معید، سینئر اداکار خواجہ سلیم اور خواجہ رفیق سمیت دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں شاہین لائنز کلب کی سابقہ شش ماہی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی، جس میں جیل میں قیدیوں کو دیے گئے تحائف سمیت دیگر فلاحی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...