سمندری بس سٹینڈ کی تزئین و آرائش، 5 کروڑ 45 لاکھ کا منصوبہ
تعمیراتی کام کے دوران معیار کو یقینی بنانے ،ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت
سمندری(نمائندہ دنیا)رکن صوبائی اسمبلی راؤ کاشف رحیم خاں کی کاوشوں سے جنرل بس اسٹینڈ سمندری کی تزئین و آرائش اور سہولیات کی بہتری کے منصوبے کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی۔ منصوبے پر مجموعی طور پر 5 کروڑ 45 لاکھ روپے خرچ ہوں گے ۔ ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی (ڈی ڈی سی) کی جانب سے منصوبے کی منظوری کے بعد میونسپل کمیٹی سمندری کو باقاعدہ لیٹر جاری کردیا گیا ہے ، جس میں تعمیراتی کام کے دوران معیار کو یقینی بنانے اور حکومتی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے ۔ اس موقع پر راؤ کاشف رحیم خاں ایم پی اے نے کہا کہ جنرل بس اسٹینڈ کی تزئین و آرائش کا منصوبہ مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کے لیے اہم سہولت ثابت ہوگا۔ منصوبے کی تکمیل سے بس اسٹینڈ کا ماحول بہتر ہونے کے ساتھ مسافروں کو بنیادی سہولیات بھی میسر آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں میں معیار اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments