ڈی پی او چنیوٹ کی شہید اہلکار کی فیملی کے ساتھ ملاقات

ڈی پی او چنیوٹ کی شہید اہلکار کی فیملی کے ساتھ ملاقات

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پولیس اہلکاروں اور ان کی فیملیز کی ویلفیئر کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں۔ ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے شہید پولیس اہلکار کی فیملی اور دیگر پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی۔

 ڈی پی او نے ان کی خیریت دریافت کی اور صحت و بچوں کی تعلیم سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اہلکاروں اور شہید کی فیملی کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے ۔ ڈی پی او نے پولیس اہلکاروں کو تندہی سے فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ ڈاکٹر نوید  نے کہا کہ اہلکاروں اور ان کی فیملیز کی ویلفیئر کیلئے تمام ضروری اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...