پی ٹی آئی لانگ مارچ سے مسائل حل نہیں کر سکتی:خلیل طاہر

پی ٹی آئی لانگ مارچ سے مسائل حل نہیں کر سکتی:خلیل طاہر

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے سٹریٹ موومنٹ شروع کرکے اپنی حیثیت کا اندازہ کر لیا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن مینارٹیز ونگ پنجاب کے صدر سینیٹر سردار خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی لانگ مارچ یا شارٹ مارچ کے ذریعے رہائی حاصل نہیں کر سکتے اور نہ ہی نظام عدل سے انہیں بابا رحمتے  مل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے لاہور میں سٹریٹ موومنٹ شروع کرکے اپنی اور اپنی جماعت کی حیثیت کا اندازہ کر لیا، کیونکہ ان کے بقول اپنی ہی جماعت کے لوگ بھی اس میں شامل نہیں تھے ۔سردار خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ 27 ستمبر کو خیبر پختونخوا سے اسلام آباد کی طرف مبینہ طور پر جلاؤ گھیراؤ کے لیے آنے والے افراد کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ تشدد یا مزاحمت کریں گے ، ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مطابق یہ واحد جماعت ہے جو قانونی راستہ اختیار کرنے کے بجائے سڑکوں کا راستہ اختیار کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو میاں نواز شریف کی سیاسی جدوجہد سے سبق لینا چاہیے ۔ ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف، ان کے خاندان اور ارکان مختلف مقدمات میں قانونی طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے عدالتوں سے سرخرو ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...