جڑانوالہ : تحفظِ حرمین الشریفین ریلی، کارکنوں کی بھر پورشرکت
ریلی مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئی گول چکر، غلہ منڈی گیٹ پر اختتام پذیر ہوئی
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )سینیٹر حافظ عبدالکریم امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان اور علامہ عبدالرشید حجازی ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کی ہدایات پر مرکزی جمعیت اہلحدیث جڑانوالہ کے زیر اہتمام عظیم الشان تحفظِ حرمین الشریفین ریلی نکالی گئی۔ ریلی کا آغاز مرکز اہلحدیث غلہ منڈی سے ہوا جس میں قائدین، ذمہ داران، یوتھ فورس کے عہدیداران اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئی گول چکر، غلہ منڈی گیٹ پر اختتام پذیر ہوئی۔قائدین نے امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان سینیٹر حافظ عبدالکریم کی جانب سے سعودی عرب کے لیے پیش کی جانے والی پیشکش پر بھرپور لبیک کہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ حرمین شریفین کے تحفظ اور حرمت کے معاملے میں پاکستانی عوام کے جذبات ہمیشہ کی طرح واضح اور دوٹوک ہیں۔ مقررین نے حکامِ بالا سے مطالبہ کیا کہ ملک میں فرقہ واریت اور مذہبی منافرت کو ہوا دینے والے عناصر کا قانون کے مطابق مؤثر سدباب کیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments