پیر سید دلاور حسین شاہؒ کا سالانہ عرس مبارک عقیدت و احترام سے منایا گیا
بلوچنی (نمائندہ دنیا )دارالاحسان پبلک سکول 77 رب میں درویش پیر سید دلاور حسین شاہؒ کا سالانہ عرس مبارک فانی برادران کی زیرسرپرستی نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا۔
تقریب میں ایم پی اے پی پی 98 آزاد علی تبسم، سابق ایم پی اے و ٹکٹ ہولڈر پی پی 99 رانا شعیب ادریس خان، رانا ابوبکر خان، رانا وسیم اسلم، چوہدری وقاص حیدر سمیت علما کرام، مشائخ عظام، سیاسی و سماجی شخصیات، صحافتی برادری اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔بھائی قمر اقبال نے محفلِ ذکر سجائی، ڈاکٹر علامہ محمد زاہد ارشد نے تلاوتِ قرآن پاک اور ہدیۂ نعت پیش کیا جبکہ منظور حسین منظور نے بھی نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی۔ خصوصی خطاب کرتے ہوئے پروفیسر علامہ محمد اقبال اکرم نے اولیائے کرام کی دینی و روحانی خدمات اور قرآن و سنت کی پیروی کی اہمیت اجاگر کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments