یوم تحفظ حرمین شریفین، مختلف شہروں میں جمعیت اہلحدیث کی ریلیاں
مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ مسلمانوں کی عقیدتوں کے مراکز اور ایمان کا حصہ ہیں: مقررین
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کی جانب سے حوثی باغیوں کی طرف سے مکہ مکرمہ پر مبینہ میزائل حملے کے خلاف یوم تحفظ حرمین شریفین منایا گیا۔ اس سلسلے میں ملک بھر میں جلسوں، جلوسوں اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، کمالیہ، سرگودھا، شیخوپورہ، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں منعقدہ ریلیوں اور جمعۃ المبارک کے اجتماعات سے مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ناظم اعلیٰ علامہ عبدالرشید حجازی، مولانا محمد یوسف انور، قاری بشیر احمد عزیزی، مولانا عبدالصمد معاذ، سید سبطین شاہ نقوی، پروفیسر محمد یاسین ظفر، ڈاکٹر عتیق الرحمان، حافظ مقصود احمد، حافظ محمد یونس آزاد، پروفیسر ڈاکٹر مطیع اللہ باجوہ، حافظ عبدالباسط شیخوپوری، خالد محمود اعظم آبادی، قاری احمد حسن ساجد، پروفیسر ڈاکٹر حافظ مسعود قاسم، مولانا عبد المنان راسخ، پروفیسر نجیب اللہ طارق، پروفیسر امین الرحمن ساجد، قاری محمد الیاس مدنی، مولانا حبیب الرحمن مدنپوری، قاری محمد اسماعیل عتیق، حافظ عبدالرحمن شیخوپوری، حافظ عبداللہ ساجد شیخوپوری، مولانا بہادر علی سیف، مولانا محمد سردار عابد، مولانا عمر فاروق صدیقی، قاری محمد ارشد اور دیگر نے خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ مسلمانوں کی عقیدتوں کے مراکز اور ایمان کا حصہ ہیں، ان سے محبت ہر مسلمان کی دینی وابستگی کی علامت ہے ۔ انہوں نے حوثی باغیوں اور ان کی مبینہ پشت پناہی کرنے والوں کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان حرمین شریفین کے تحفظ اور دفاع کے لیے ہر طرح کی قربانی دینے کے عزم پر قائم ہے ۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ مکہ معاہدے کے تحت حوثی باغیوں کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments