جامع مسجد فردوسیہ میں ڈی پی او چنیوٹ کی کھلی کچہری، مسائل سنے

جامع مسجد فردوسیہ میں ڈی پی او  چنیوٹ کی کھلی کچہری، مسائل سنے

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کیلئے ڈی پی او چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے جمعتہ المبارک کے موقع پر جامع مسجد فردوسیہ میں کھلی کچہری لگائی۔

 کھلی کچہری میں ایس ایچ او تھانہ سٹی سب انسپکٹر رضوان علی، انچارج کمپلینٹ سیل، دیگر پولیس افسران اور نمازیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈی پی او نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کرائی جبکہ متعلقہ افسران کو دادرسی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ کمپلینٹ سیل کو درخواستوں پر کارروائی کرکے فالو اَپ رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...