گرین بس سروس کے عملہ کو فائر سیفٹی کی خصوصی تربیت
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )سول ڈیفنس آفیسر محمود حسین گل کی زیر نگرانی محکمہ سول ڈیفنس کی فنی ٹیم نے پنجاب حکومت کی گرین بس سروس کی الیکٹرک بسوں کے عملہ کو خصوصی فائر سیفٹی تربیت فراہم کی۔
تربیتی ورکشاپ کے دوران عملہ کو آگ سے بچاؤ، آتشزدگی کی ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل، ہنگامی حالات سے نمٹنے اور مسافروں کے بحفاظت انخلاء کے حوالے سے تربیت دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments